3 مارچ 2014 - 20:30
طالبان گروہ کے متعدد افراد ہلاک و زخمی

افغانستان میں سیکیورٹی فورسیز کے جاری آپریشن میں طالبان گروہ کے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ابنا:  ذرائع کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسیز نے اپنے ملک کے مختلف صوبوں منجملہ لغمان، قندھار اور پکتیا میں کاروائی جاری رکھتے ہوئے طالبان گروہ کے کئی افراد کو ہلاک و زخمی اور متعدد دیگر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ افغان سیکیورٹی فورسیز نے اسی طرح قندھار اور ارزگان میں کئی بارودی سرنگوں کا پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنادیا۔واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے پیش نظر امن و امان کی برقراری کیلئے اس ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسیز کا آپریشن جاری ہے جس میں طالبان گروہ کے ابتک سینکڑوں کی تعداد میں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کافی تعداد میں اس گروہ کے افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲